ویب ڈیسک
|
1 سال پہلے
اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی نے سب کو مایوس کر دیا ہے۔ سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ان کی کارکردگی کا موازنہ بنگلا دیش اور زمبابوے سے کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد، پاکستانی اور عالمی کرکٹ ماہرین کو امید تھی کہ ٹیم اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف زبردست کم بیک کرے گی، لیکن قومی ٹیم نے ایک اور مایوس کن پرفارمنس دی۔

اتوار کو دبئی میں بھارت نے پاکستان کو آسانی سے 6 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے سست بیٹنگ کرتے ہوئے 242 رنز کا معمولی ہدف دیا، جسے بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن نے باآسانی حاصل کر لیا۔
اس خراب کارکردگی کے بعد پاکستان کے کرکٹرز پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، جن میں جنوبی افریقہ کے کرکٹ لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز بھی شامل ہیں۔ میچ کے بعد ڈی ویلیئرز نے اسے یک طرفہ مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ تاریخی حریفوں کی جنگ کے باوجود پاکستان کی پرفارمنس اب بنگلا دیش اور زمبابوے کے برابر ہو چکی ہے۔















